چئیرمین پی سی بی نے فاسٹ باولر حسن علی کے ناقدین کی بولتی بند کردی

کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پرآتے جاتے رہے ہیں،فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے،نجم سیٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 20:15

چئیرمین پی سی بی نے فاسٹ باولر حسن علی کے ناقدین کی بولتی بند کردی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فاسٹ باولر حسن علی کے ناقدین کی بولتی بند کردی۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پرآتے جاتے رہے ہیں،فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فاسٹ باولر حسن علی کے ناقدین کی بولتی بند کردی۔آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں نے حسن علی کے معاملے پر سوال کرنا چاہا تو نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پرآتے جاتے رہے ہیں،فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے۔انکا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہوں گا ورنہ آپ اسکو بھی سیاست میں لے آئے گے۔