Live Updates

پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کی بطور وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اٹھائے جانیوالے اقدامات ،احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:53

پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کی بطور وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اٹھائے جانیوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی بطور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ ابھی مسلم لیگ ن کیلئے عشق کے امتحان اور بھی ہیں، محض خواجہ آصف کی نا اہلی سے کام نہیں چلے گا، بطور وزیر دفاع اور وزیر خارجہ اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بھی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر وہ باہر کے کسی ملک کی کمپنی میں ملازم ہیں تر دیکھنا پڑے گا ان کی اس کمپنی کیلئے خدمات کیا تھیں، انتہائی اہم وزارتوں پر رہنے والے خواجہ آصف کو آخر کیوں اتنی بھاری تنخواہ پر ملازمت دی گئی، میاں محمودالرشید نے نیب سیغ مطالبہ کیا کہ انکے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تاکہ حقائق مکمل طور پر عوام کے سامنے آ سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اقامہ ہولڈر کی کوئی جگہ نہیں، پارٹی ٹکٹ صرف میرٹ اور صادق اور امین شخصیات کو دیئے جائیں گی، اس سارے عمل کی نگرانی خود عمران خان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات