پیپلز پارٹی کی رہنما ناصرہ خاں میو نے خواتین کیساتھ گندم کی فصل کی کٹائی کرکے بیساکھ سیزن کا افتتاح کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:53

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ ناصرہ خاں میو نے خواتین کیساتھ گندم کی فصل کی کٹائی کرکے بیساکھ سیزن کا افتتاح کردیا ،محترمہ ناصرہ خاں میو گندم کی کٹائی کے موقع پر خواتین کیساتھ گل مل گئی اور انکے ساتھ درانتی کیساتھ فصل کے خوشے کاٹتی رہیں ،خواتین کی کثیر تعداد پیپلز پارٹی کی رہنما کو اپنے پاس موجود دیکھ کر خوشی سے نہا ل ہو گئیں اس موقعہ پر ناصرہ خاں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں مزدروں اور کسانوں کی پارٹی ہے جنہوں نے ملک کی معیشت کو رواں دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے زراعت سے منسلک افراد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں کسانوں اور مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے گندم کی فصل کو بروقت پانی نہ ملنے سے کئی علاقوں میں فصلیں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی شکایات عام ہیں پنجاب حکومت صرف اپنی تشہیری مہم میں مصروف ہے رمضان بازار اور ماڈل بازار کی آڑ میں سرکاری خزانے کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے شریف خاندان کی حکومت کی اصلیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے 2018کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :