بنوں، الحرم سٹی ہاوسنگ منصوبے کے صارفین کا پلاٹوں کا قبضہ نہ دینے کے خلاف 7مئی کو اسلام آباد دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 22:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) الحرم سٹی ہاوسنگ منصوبے کے صارفین نے پلاٹوں کا قبضہ نہ دینے کے خلاف 7مئی کو اسلام آباد دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا قبضہ ،بجلی فیسوں سمیت تمام اقساط کی ادائیگی کر چکے ہیں مگر انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور نیب حکام نوٹس لیں بنوں کے رہائشی نور ولی خان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مری روڈرحمن آباد پر واقع الحرم سٹی دانیال بلاک میں تقریبا ً تین ہزار صارفین نے قسطوں کی بنیاد پر پلاٹ خریدے جس کی تقریبا 10سال میں 40سے زائد اقساط میں6لاکھ روپے کی مکمل گزشتہ سال 2017میں کر لی تھی جس کے بعد قبضہ ،بجلی اور دیگر مدوں میں ادائیگی کی مگر تاحال ہمیں پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ 3ہزار کے قریب صارفین نے پلاٹ خریدے ہیں لیکن الحرم سٹی کی انتظامیہ قبضہ دینے کے سلسلے میں پوچھنے پر وقت پر وقت دے رہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اب ان صارفین کا صبر کا پیمانہ مزید دلبریز ہو گیا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ،نیب حکام سمیت تمام احتسابی اداروں اور وزارت ہاوسنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان صارفین کو ان کے پلاٹس کا قبضہ دلواکر لاکھوں روپے نقصان کا ازالہ کریں انہوں نے 7مئی بروز سوموار کو الحرم سٹی اسلام آباد دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔