Live Updates

بنوں،تین ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والا پرنسپل عہدے پر بدستور قابض ہے جو تحریک انصاف کی حکومت میں تعلیم کیساتھ مزاق کے مترادف ہے، حضرت علی ایڈووکیٹ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) تین ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والا پرنسپل سابق عہدے پر بدستور قابض پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تعلیم کیساتھ مزاق کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ کے ممتاز قانون دان حضرت علی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کیا اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں ضلع بھر کا اہم تعلیمی ادارہ اکرم خان درانی کالج کا پرنسپل 14جنوری 2018کو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ریٹائرمنٹ سے قبل پرنسپل کے عہدے کیلئے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا تھا لیکن ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود ادارہ ہذا کا پرنسپل سابقہ عہدے پر بدستور قابض ہیں یہ سلسلہ موجود ہ صوبائی حکومت کی تعلیم کے شعبے مبنی اصلاحات کا مزاق اُڑانے کے مترادف ہے موجودہ حکومت تاخیری حربوں کا فوری نوٹس لیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات