بنوں میں میڈیکل سٹور وںپر فریج یا ٹمپریچر کیلئے متبادل آلہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مضر صحت ادویات کی فروخت جاری

جمعرات اپریل 22:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بنوں میں میڈیکل سٹور وںپر فریج یا ٹمپریچر کیلئے متبادل آلہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مضر صحت ادویات دی جارہی ہیں میڈیکل رولز کے مطابق دوائی کوٹھنڈے اور خشک مقام پر رکھنا ضروری ہو تا مگر موسم گرم ہونے کیساتھ دوائی کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا صرف یہی نہیں بلکہ میڈیسن کی دکانوں پر گرد و غبار بچنے کیلئے شیشے بھی نہیں لگائے جا سکے ہیں ٹمپریچر اور دھوپ کی وجہ سے دوائی کی اپنی تاسیر ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین مہنگی داموں دوائی خرید کر بھی ان کے کسی کام نہیں آ تی عوام نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیسن کی دکانوں میں ادویات کو محفوظ بنانے کیلئے ٹمپریچر آلہ یا فریج لگوائیں ۔

متعلقہ عنوان :