سرگودھا،گندم کے خریداری اور کاشتکاروں کی شکایات کے فوری حل کیلئے ارکان اسمبلی کی سربراہی میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ذرائع

جمعرات 26 اپریل 2018 22:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) گندم کے خریداری سیزن 2018کو شفاف بنانے اور کاشتکاروں کی شکایات کے فوری حل کیلئے تحصیل سطح پر ارکان اسمبلی کی سربراہی میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ذرائع کے مطابق خریداری مراکز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ، غیر قانونی کٹوتیوں اور دیگر امور میں بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی شکایات کے حل کیلئے سابقہ ادوار کی روشنی میں امسال ارکان اسمبلی کی سربراہی میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روز تحصیل سرگودھا کی سپروائزری کمیٹی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں سیاسی اور کسان بورڈ و یونین کے نمائندے اور سول ایڈمنسٹریشن کے افسران شامل ہیں، مرحلہ وار سپروائزری کمیٹیاں ریجن کی تمام تحصیل میں قائم کی جا رہی ہیں، صوبائی حکومت نے سپر وائزری کمیٹیوں کو میرٹ پر سو فیصد عملدرآمد کا ٹاسک بھی دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :