کوئٹہ، ملک دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،سردار یار محمد رند

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائے،ائیرپورٹ روڈ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے دوران صوبائی صدر تحریک انصاف کی گفتگو

جمعرات اپریل 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائے یا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے پاکستان تحریک انصاف واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں پاکستان تحریک انصاف نے اول دستے کا کردار ادا کیا آج خواجہ آصف کا نااہل ہونا ہمارے موقف کی جیت ہے ہم نے پہلے ہے دن کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ان تمام کرپٹ عناصر کا بھرپور محاسبہ کریں گی انشا اللہ بلوچستان میں بھی کرپٹ عناصر کا بھی محاسبہ کیا جائے گا بلوچستان کی ترقی اور پرامن بلوچستان کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اس موقع پر سینئر رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، صوبائی الیکشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ، ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ ، سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، ادریس تاج و دیگر بھی موجود تھے۔