اسلام آباد، مختلف کا رروائیوں کے دوران 8 جو اریو ں سمیت 16ملزمان گرفتار

دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، موبائل فون اور آ لا ت قما ربازی ، چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

جمعرات اپریل 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 8 جو اریو ں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، موبائل فون اور آ لا ت قما ربازی ، چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نعیم اقبال کے مطابق وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پو لیس نے مسلم کا لو نی میں ریڈکر کے 8جواریوں عمر حیا ت ، شیراز احمد، راشدمحمود ، سرفراز ، محمد وسیم ، محمد ابر اہیم ، فدا محمد اور محمد شریف کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 6500اور 6عدد مو بائل فون اور آلا ت قماربازی برآ مد کر لیے، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان شاہد حسین اور حسن علی سے ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،تھا نہ مارگلہ پو لیس نے ملزم سلامت علی سے 120گرام چرس برآمد کر لی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم محمد طا رق کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ نیلور پولیس نے کھلے عام پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم زبیر عالم کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر لیا،،تھانہ کورال پو لیس نے دو ملزمان ہما یو ں آ فتاب اور محمد زاہد کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا،ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :