ْ کراچی،پاسبان کے سیاسی و سماجی رہنما مرحوم الطاف آگریا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعرات 26 اپریل 2018 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاسبان کے سیاسی و سماجی رہنما مرحوم الطاف آگریا اور پاسبان لیاری ٹائون کے صدر اکرم آگریا کے بھائی نور احمد آگریاطویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔ مرحوم نور احمدآگریا آنت کے کینسر میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم نے چار بچے اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بھیم پورہ میں واقع ہری مسجد میں ادا کی گئی اورجسد خاکی دھوبی گھاٹ میوہ شاہ قبرستان میں واقع آگریا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ و تدفین میں پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ، سینئر نائب صدر اعظم منہاس ،کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ،جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار ،لیاری ٹائون کے آرگنائزر امجد بلوچ ،اعجاز بلوچ ،رمضان بلوچ ،فضل ربی خان ،عارف جلب ،جاوید اقبال، راشد خان ،محمد عادل ،تحسین بلوچ ،زاہد حسین بلوچ ،اللہ دوست ،محمد عادل ،عبدالقیوم ،سید اسد شاہ بخاری ،محمد عثمان اعوان ،جاوید کھتری ، اختر قریشی ،عامرہوت سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنمائوں نے اکرم آگریا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔داریں اثنا پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر رفیق احمد خاصخیلی، جنرل سیکریٹری عثمان معظم ،نائب صدو ررامبیل خان، طارق چاندی والا اور خلیل آسی نے بھی اکرم آگریا کے بھائی نور احمدآگریاکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے #

متعلقہ عنوان :