گرانفروشوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی جاری رکھی جائیگی،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرڈیرہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:54

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمان وزیر کی قیادت میں محکمہ فوڈ کے عملے نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خلیق الرحمن کے ہمراہ ماہ اپریل 2018کے دوران اشیائے خوردونوش کو سرکاری نرخوں سے مہنگے نرخوں پر فروخت کرنے پر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے جبکہ ابھی ماہ اپریل کے چار دن بھی بقایا ہیں محکمہ فوڈ نے قصاب،دودھ فروش،بیکریوں اور کریانہ سٹورز پر چھاپے مارے تھے اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر جرمانے بھی عائد کیے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنذیر الرحمان وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ فوڈ مقرر کردہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء کو فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا اور ایسے گرانفروشوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی جاری رکھی جائیگی۔