علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،اے پی اے خیبرایجنسی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:54

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی کیپٹن (ر)اسلام زیب نے کہاہے کہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے امن ترقی کی علامت ہے جن سے استفادہ اٹھانا ہر ایک شہری کی ذمہ داری بنتی ہے امن کے پر فضا ماحول میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہئے تاکہ نئی نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہوجائیںاور وہ اپنے ملک و قوم کی صحیح طریقے سے خدمت کرسکیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں مسائل سے چھٹکارہ حا صل کرنے کے لئے سب سے بڑا ہتھیار تعلیم ہی ہے نئی نسل کو جدید تعلیم سے اراستہ کرنا ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے جہاں پر مسائل کم اور ترقی زیادہ ہو گی۔

وہ لنڈ ی کو تل جرگہ ہال میں منعقدہ قبائیلی گرینڈ جرگہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے پی اے لنڈ ی کو تل نیاز محمد ،تحصیلدار شمس الاسلام،تحصیلدا ر تحسین اللہ اور تحصیلداراحمد علی کے علاوہ تینوں اقوام شلمان افریدی اور شینواری سے مشران اور ملکانان بھی موجود تھے۔پی اے خیبرایجنسی نے کہا کہ نادرا افس کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ادارے کے حکام سے بات کی ہے چند دنوں میں بازار سے نادرا دفتر دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا ، قبائلی علاقوں بشمو ل خیبر ایجنسی میں امن پاک فوج، فرنٹیئرکور،خا صہ دارولیویز فورسز ،ملکان ،مشران اور میڈیا کی قربانیوں سے قائم ہوا ہے جو ایک بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنا ہر ایک کافرض بنتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے حوالے سے لنڈ ی کو تل کی مٹی بہت زرخیز ہے شاہد افریدی شہنشاہ آفریدی اور عثمان شنواری جیسے مایانازکرکٹرزاس مٹی نے پیدا کئے ہیں جو آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور یہ بڑی اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کھیل کو فروغ دینے میں ملکر کام کرینگے اور پوشیدہ ٹیلنٹ کو پالش کر کے تیا رکرینگے ، لنڈ ی کو تل میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جن کے لئے ہم بھر پور اقدامات اٹھائیں گے، تعلیم، صحت ،پانی ، اور بجلی انسان کی بنیادی ضروریات ہیں ان مسائل کاخاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جرگہ سے ملک عبد الرازاق افریدی ،ملک ماصل شینواری ،ملک خلیفہ شلمانی ،ملکزادہ ندیم افریدی،خیبر سپورٹس کلب کے چیئر مین معراج الدین اورلنڈ ی کو تل فلاحی تنظیم کے چیئر مین بنارس شینواری نے بھی خطاب کئے لنڈ ی کو تل دورے کے دروان پولیٹکل ایجنٹ خیبر کیپٹن ریٹائرڈ اسلام زیب نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈ ی کو تل ، لنڈ یکو تل،سپورٹس کمپلیکس اور مشہور بابائے غزل امیر حمزہ شینواری کے مزار کا دورہ بھی کیا ۔