خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کامشترکہ اجلاس

جمعرات اپریل 22:34

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان بارڈر کی صورتحال پر اجلاس کاانعقاد ہواجس میں پاکستان کی طر ف سے پولیٹکل انتظامیہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد، تحصیلدار طورخم تحسین اللہ،پولیٹکل محرر حاجی علی رضا،نائب صوبیدار عشرت شینواری جبکہ افغانستان کی طرف بارڈر سیکورٹی کے آفیسرکرنل محمد صادق اجمل خان ،سمر خان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلاس خوشگوار ماحول میں ہواجس میں پاکستان کے حکام نے افغانستان کے طلباء کو جذبہ خیر سگالی کے تحت سٹڈی ٹور دینے اور بارڈر پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرانے پر اتفاق کیاگیا جبکہ طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے پر بھی اتفاق ہوا

متعلقہ عنوان :