پشاور، صوبائی حکومت نوجوانوں میں حصول علم کاجذبہ اُجا گرکرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،محمد عاطف

ہم نے 1340 سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیبز قائم کی ہیں جبکہ ہمارا ٹارگٹ اس سے بھی زیادہ تھا کیونکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے لئے بہت کچھ کرنے کاارادہ رکھتی ہے،وزیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاطف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں حصول علم کاجذبہ اُجا گرکرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے 1340 سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیبز قائم کی ہیں جبکہ ہمارا ٹارگٹ اس سے بھی زیادہ تھا کیونکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے لئے بہت کچھ کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ نوجوانوں مستقبل کاسرمایہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ (DYS)کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کاانعقاد ورلڈ بنک اورخیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) کے مشترکہ تعاون سے تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں یو این ڈی پی کے علاوہ مقامی وعالمی اداروںاورکمپنیوں کے نمائندوں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیو ں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز اوریو این ڈی پی کے نمائندوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوموں کی ترقی کاراستہ تعلیم کے شعبے کی بہتری سے وابستہ ہے ۔محمد عاطف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو بامقصد بنانے کے لئے اصلاحات کا جو عمل شروع کررکھا ہے اس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ اور متوازن معاشرہ کے قیام میںمدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ آج نوجوان آئی ٹی میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیںاور مختلف کمپنیوں کے لوگ صوبے میں آرہے ہیں اور انشاء اللہ دوبارہ موقع ملاتو نوجوانوں کے لئے مزیدپراجیکٹس بھی مکمل کریںگے