ْپشاور،خیبرپختونحوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کیلئے اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) خیبرپختونحوا پبلک سروس کمیشن نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپیارٹمنٹ میں وٹرنری آفیسر ہیلتھ (بی پی ایس ۔

(جاری ہے)

17 ) کی چورانوے (94)آسامیوں ، محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے سوئل کنزرویشن ونگ میں سوئل کنزرویشن اسسٹنٹ (BPS-17) کی ایک پوسٹ اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں ہیڈماسٹر (BPS-17) کی ایک پوسٹ کے لئے اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو 23 ۔اپریل 2018 کو بھیجدی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونحوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :