مری شہر میں جتنے بھی پرائیویٹ کلینک ہیں ان میں تمام ڈاکٹرز اپنے شعبے کے ماہر ہیں

جمعرات 26 اپریل 2018 22:38

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) مری شہر میں جتنے بھی پرائیویٹ کلینک ہیں ان میں تمام ڈاکٹرز اپنے شعبے کے ماہر ہیں اور مری میں تعینات ڈرگ انسپکٹر اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور غیر قانونی ارو نان کوالیفائیڈ کیخلاف بلا تفریق کاروائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے مری شہر کے گردونواح میں قائم عطائی ڈاکٹر ز کلینک بندکرکے روپوش ہوگئے ہیں عطائیوں کیخلاف محکمہ صحت کی طرف سے کی جانیوالی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے اور ڈرگ انسپکٹر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہا رمری شہر میں چالیس برس سے طبی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر شکور اور کیمسٹ سٹور مالکان ساجد ملک،فہیم ،مشتاق شاہ ،ڈاکٹر رضوان اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :