مری کے چند مخصوص ہوٹلوں میں پنجاب کے کالجوں سے آنے والے ٹرپ فحاشی عریانی کو فروغ دینے کا باعث ہیں

میل اور فی میل اساتذہ لڑکیوں اور لڑکوں کے گروپ رات گئے تک ہوٹل انتظامیہ کی معاونت سے میوزک شو کی آڑ میں ڈانس پارٹی منعقدکرتے ہیں ٹرپوں کی آڑ میں بچوں کو بے راہ روی کا درس دے رہے ہیں جبکہ مختلف مذکورہ کالجوں کے لڑکے اور لڑکیاں رات گئے تک مری مال روڈ ، پنڈی پوائنٹ اور ہوٹلوں میں ملاقاتیں کرتے ہیں

جمعرات 26 اپریل 2018 22:38

مری کے چند مخصوص ہوٹلوں میں پنجاب کے کالجوں سے آنے والے ٹرپ  فحاشی عریانی ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) مری کے چند مخصوص ہوٹلوں میں پنجاب کے کالجوں کے کالجوں سے ٹرپ لیکر آنے والے میل اور فی میل اساتذہ شامل ہوتے ہیں سیر وتفریح کی آڑ میں فحاشی عریانی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں کیونکہ ٹرپ میں شامل لڑکیوں اور لڑکوں کے گروپ رات گئے تک ہوٹل انتظامیہ کی معاونت سے میوزک شو کی آڑ میں ڈانس پارٹی منعقدکرتے ہیں ان ڈانس پارٹیوں کے تماشائی میل اور فی میل ٹیچرز اور کالج اور یونیورسٹی کے لڑکے ہوتے ہیں ٹرپوں کی آڑ میں بچوں کو بے راہ روی کا درس دے رہے ہیں جبکہ مختلف مذکورہ کالجوں کے لڑکے اور لڑکیاں رات گئے تک مری مال روڈ ، پنڈی پوائنٹ اور ہوٹلوں میں ملاقاتیں کرتے ہیں جس سے فحاشی اور عریانی پھیل رہی ہے جبکہ مری انتظامیہ سیر وتفریح کے نام پر ڈانس پارٹیوں کا اہتمام کرنے والوں کیخلاف کوئی قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :