حافظ آباد،پاکستان بھر میں دو کروڑ سے بچے ابھی تک سکولوں میں نہیں گئے،سبطین رضا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان بھر میں دو کروڑ سے بچے ابھی تک سکولوں میں نہیں گئے 2017 میں لٹریسی ریٹ میں ایک فیصد کمی ہوئی پہلے لٹریسی ریٹ 57 تھا اور بعد میں 56 فیصد ہو گیا ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں مینجر بنیاد سبطین رضا پی سی ای گلوبل ایکشن ویک کے حوالے سے ایجوکیشن پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نمائندوں سیاسی جماعتوں کو چارٹر آف ڈیمان ڈ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور میں ایجوکیشن کو بھی شامل کرنا چاہیے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خالد محمود بٹ نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ایجوکیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ ز رکھے جائیں گے تاکہ لیٹریسی ریٹ میں اضافہ ہو سیمینار سے ڈی ای اوبابر حبیب کمبوہ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر بنیاد زاہد اسلم قاضی، سوشل ورکرمیڈم نگہت ، اے ای او محمد اسلم، سوشل ورکر معروف صحافی عبدالجبار رضا انصاری، آصف شریف جے آئی، نوید احمد لنگاہ پی ٹی آئی، رانا محمد یوسف سومی پی ایم ایل ن، محمدارشد مہند ایڈووکیٹ پی پی پی سمیت دیگر سیاسی راہنمائوں نے کہا کہ وہ پارٹی منشور میں ایجوکیشن کو اولین ترجیح دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :