نواز شریف نے جمہوریت کو پھر کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، مولا بخش چانڈیو

خواجہ آصف ، اپنی کھودی ہوئی کھائی میں منہ کی بل گر کر دفن ہو ا یوسف رضاگیلانی کو افتحار چوہدری کی عدالت سے نااہل کرانے واہ آج خود نا اہل ہو گیا، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات اپریل 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جمہوریت کو پھر کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا خواجہ آصف ، اپنی کھودی ہوئی کھائی میں منہ کی بل گر کر دفن ہو ا یوسف رضاگیلانی کو افتحار چوہدری کی عدالت سے نااہل کرانے واہ آج خود نا اہل ہو گیا نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالا دستی کو عدالتی فیصلوں کی بھلی چڑھایا خواجہ آصف کی نا اہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو دوسروں کے لئے گھڑا کھودتا ہے خود اس میںگرتا ہے خواجہ آصف اپنی ہی کھودی ہوئی کھائی میں منہ کی بل گر کر دفن ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ کرانے کی روایت خواجہ آصف نے ڈالی یوسف رضاگیلانی کو افتحار چوہدری کی عدالت سے نااہل کرانے والا آج خود نااہل ہو گیا انہوں نے کہا ہے کہ (ن ) لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خیمازہ بھگت رہی ہے کاش مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت کو بزنس ڈیل جتنی اہمیت نہ دی نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مفادات کی سیاست کر کے جمہوری اداروں کو کمزور کیاانہوں نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے پارلیمنٹ کی بالا دستی کی عدالتی فیصلوں کی بھلی چڑھایا ہم ا نہیں پارلیمنٹ کا راستہ دکھاتے رہے اور وہ عدالتوں کی طرف بھاگتے رہے نواز شریف نے ہماری جمہوریت کو پھر کئی دھائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاجر پھر ڈیل کر کے باہر چلے جائیں گے اور خیمازہ ملک و قوم بھگتیں گے۔