راولپنڈی،بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان اعتزاز شاہ، رشید احمد وغیرہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر وکیل صفائی کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 7 مئی تک ملتوی

جمعرات اپریل 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان اعتزاز شاہ، رشید احمد وغیرہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر وکیل صفائی کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی جبکہ فیصلہ تک ملزمان کو نظر بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا، دوران سماعت ملزمان کے وکیل نصیر تنولی ایڈووکیٹ اور ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک صدیق اعوان پیش ہوئے ،عدالت عالیہ میں ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک سے گرفتار پانچ ملزمان اعتزاز شاہ وغیرہ کی بریت اور رہائی کیخلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عالیہ سے اپیل کے فیصلے تک ملزمان کو رہا نہ کیا جائے، گزشتہ روز عدالت عالیہ نے ملزمان کے کونسل نصیر تنولی ایڈووکیٹ کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت طلب کرنے پر سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی عدالتی فیصلہ تک ملزمان کو نظر بند رکھنے کی استدعا منظور کر لی۔