راولپنڈی، عدالت عالیہ کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان قتل سمیت 6 مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں ٹرانسفر

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر ایک اور دو نے عدالت عالیہ کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان قتل سمیت 6 مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں ٹرانسفر کر دیا ،گزشتہ روزخصوصی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے ملزم انس قیوم کیخلاف تھانہ رتہ امرال میں درج وکیل کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ کیس،ملزم ظفر اقبال کیخلاف تھانہ نیلہ میں درج قتل کیس ،ملزمان اظہر شاہ وغیرہ کیخلاف تھانہ سول لائن کے اغوا برائے تاوان کیس اور تھانہ سٹی تلہ گنگ کے قتل کیس میں ملزمان اکرام وغیرہ پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے عدالت نمبر3 میں ٹرانسفر کر دیا جبکہ عدالت نمبر دوکے جج سلیمان بیگ نے بھی ملزم احسن کاظمی کیخلاف بارود برآمدگی کیس اور ملزم طفیل کیخلاف اغوا برائے تاوان کیس کو عدالت نمبر3 میں منتقل کر دیا جنکی سماعت آئندہ تاریخوں پر ہو گی۔