راولپنڈی،حنیف عباسی کیخلاف دائر ہرجانے کے دعوی کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3 مئی تک ملتوی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم رفیق نے ن لیگی سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی کیخلاف دائر ہرجانے کے دعوی کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی،شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی نے اپنی تقاریرمیں ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچایا شوکت خانم ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس کا اپنا بورڈ آف گورنر ہے جسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے حنیف عباسی کے سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی۔