راولپنڈی، انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے ملک کرنل(ر) ڈاکٹر مختار

،ڈاکٹر حامد مختار ،ظفر اقبال وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت8 مئی تک ملتوی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ رضوان حنیف شیخ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے ملک کرنل(ر) ڈاکٹر مختار ،ڈاکٹر حامد مختار ،ظفر اقبال وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت8 مئی تک ملتوی کردی،مقدمہ میں نامزد ملزمان نے شہادت نہ آنے پر بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے عدالت نے دائر درخواست پر بحث کیلئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ملزمان کیخلاف تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹاون میں چھاپہ مار کر خواتین سمیت درجنوں افراد کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ تمام ملزمان عدالت سے ضمانت پرہیں۔

متعلقہ عنوان :