مئیر کراچی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم بہادر آباد

جمعرات 26 اپریل 2018 22:56

مئیر کراچی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مئیر کراچی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے کراچی میں ایم کیو ایم بہادر آباد کے مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں اور عام انتخابات قریب ہیں اس لیے کسی بھی قسم کی سازش سے باز رہا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی پروپیگنڈہ میں نہ آئے سازشی عناصر ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہوگئے، کارکنان صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنا لوہا منوایا ہے ایم کیو ایم کے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ہے ہمارے خلاف سازش بند کی جائے ماضی میں بھی ہم پر سنگین الزامات لگے اور کرپشن کا الزام لگنے والے بھی اپنا شوق پورے کریں جو ہمیں سیاسی میدان میں شکست نہیں دے وہ ہمارے خلاف سارشیں کررہے ہیں ۔

#