Live Updates

خواجہ آصف کی نااہلی ہمارے موقف کی جیت ہے ، بابر یوسفزئی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے خواجہ آصف کی نااہلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی ہمارے موقف کی جیت ہے آج ثابت ہوگیا کہ کرپشن پر ہماری جماعت کا موقف بالکل درست تھا ہمارے چیئرمین عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے آج پوری مسلم لیگ ن اور نواز شریف اینڈ کمپنی کی حقیقت پاکستانی قوم کے سامنے ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا انشا اللہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بعد آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا بھی کڑا احتساب کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے انہوں نے گزشتہ روز خودکش حملہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل ذکر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات