سپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدرات پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس، پینل آف چیئرمین کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 22:45

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی کا 35 واں اور آئینی مدت کا آخری اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدرات جمعرات کو شروع ہوا‘ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کا اعلان بھی کیا‘ اجلاس میں محکمہ صنعت‘ تجارت و سرمایہ کاری‘ انرجی اور ترقی خواتین کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب صوبائی وزراء نے دیئے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا‘ اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ وقفہ سوالات کے بعد جیسے ہی توجہ دلائو نوٹس پر بات کی جانے لگی‘ اپوزیشن رکن محمد آصف نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے گنتی کرائی اور تعداد پوری نہ ہونے پر پندرہ منٹ کیلئے گھنٹیاں بھجوائی گئیں تاہم پھر بھی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس آج جمعہ کی صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔