رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے جناح باغ لیڈیز کلب کو جدید کلب بنانے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:45

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے جناح باغ لیڈیز کلب کو جدید طرز کا کلب بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کلب کو جدید مشنری مہیا کی جائے۔کلب میں آنے والی خواتین کو جدید طریقوں سے ورزش کرنے کے طریقے بتائے جائیں۔خواتین کو لیڈیز کلب میں صحت و تندرستی کے بہتر مواقع مہیا کیے جائیں ۔قرارداد میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے جناح باغ کلب میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔