رینجرز کے زیر تربیت افسران کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) رینجرز کے زیر تربیت افسران نے جمعرات کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا مطالعاتی دورہ کیا، افسران نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر ندیم احمد سہیل چیمہ نے رینجرز افسران کے وفد کا استقبال کیا، رینجر افسران کے وفد میں شامل افسران رینجرز اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر ندیم احمد سہیل چیمہ نے وفد کے 24 اراکین کو اکیڈمی کی تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی، بریفنگ کے بعد رینجرز کے زیر تربیت افسران کو اکیڈمی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم سے زیر تربیت رینجرز افسران نے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :