محکمہ لائیوسٹاک رمضان بازاروں میں چکن ،انڈے اورگوشت کی پچھلے سالوں کی نسبت دگنی مقدار میں سپلائی کرے گا، ڈاکٹرآصف رفیق

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

محکمہ لائیوسٹاک رمضان بازاروں میں چکن ،انڈے اورگوشت کی پچھلے سالوں ..
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف رفیق نے کہا ہے کہ اس سال ماہِ رمضان میں محکمہ لائیوسٹاک نے چکن ، انڈے اور گوشت کی سپلائی کا پروگرام فائنل کر لیا ہے جس کی باضابطہ منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ کو دے دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک نے صارفین کی سہولت کے لیے یہ بیانیہ جاری کیا ہے کہ مٹن اور بیف کی شیلف لائف گرمی کی شدت کی وجہ سے کم ہوتی ہے لہذا صارفین صبح 10بجے تک مٹن اور بیف کی خریداری مکمل کر لیں۔