وفاقی وزارت دفاع جرمنی کے وائس چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل جواسم روہیل کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات

سیکرٹری دفاع نے مہمان شخصیت کو مسلح افواج کی کامیابیوں ،سرحدی انتظام کو محفوظ بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بریفنگ دی

جمعرات اپریل 22:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزارت دفاع جرمنی کے وائس چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل جواسم روہیل نے سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ سے وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے مہمان شخصیت کو مسلح افواج کی کامیابیوں ،سرحدی انتظام کو محفوظ بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنائی گئی کامیاب حکمت علمی کے مختلف پہلووں سے روشنی ڈالی ۔ملاقات میں پاکستان کے لئے پرامن افغانستان کی اہمیت اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کے کردار کی اہمیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون بڑھانے میں معاونت ثابت ہوگا ۔دونوں شخصیات نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ،مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔