رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار 6.24 فیصد رہی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار 6.24 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4.40 فیصد تھی، اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں الیکٹرانکس کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح38.79 فیصد، لوہے اور سٹیل کی مصنوعات 30.85 فیصد، آٹو موبائل کی نمو 19.58 فیصد، ٹریکٹروں کی پیداوار شرح نمو 44.68 فیصد، ٹرکوں کی پیداوار میں اضافہ 24.41 فیصد ، جیپ اور کاروں کی پیداوار میں 33.29 فیصد، بڑی گاڑیوں کی پیداوار 19.73 فیصد، معدنی مصنوعات کی نمو11.87 فیصد، سیمنٹ کی شرح نمو11.95 فیصد، موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں اضافہ 14.15 فیصد، کاغذ اور گتے کی شرح نمو 8.06 فیصد، ربڑ کی پیداوار میں اضافہ 6.83 فیصد، فارما سیوئٹیکل کی شرح نمو 9.44 فیصد، خوراک ، مشروبات اور تمباکو کی شرح نمو 2.33 فیصد اور ٹیکسٹائل کے شعبہ کی شرح نمو0.47 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

اعداد شمار کے مطابق لکڑی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں 27.32 فیصد، کھادیں7.36 فیصد، کیمیکلز0.63 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات 7.91 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اقتصادی سروے 2017-18کے مطابق کان کنی کی شرح نمو میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :