رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران عمومی افراط زر کی شرح 3.38 فیصد رہی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران عمومی افراط زر (CPI) کی شرح 3.38 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران چار فیصد تھی، اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ 2017-18 ء کے دوران بنیادی افراط زر کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 5.1 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصہ کے دوران تھوک قیمتوں کے اشاریہ میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح3.8 فیصد تھی۔

حساس قیمتوں کے اشاریہ(SPI) جولائی تا مارچ 2017-18 ء کے دوران 1.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بھی یہی تھا۔ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت افراط زر کے تمام اشاریے یک ہندسے تک محدود کردیئے گئے اور ضروری اشیاء کی رسد کی صورتحال بھی بہتر رہی ہے اور اس عرصے کے دوران نگرانی کا نظام بھی بہتر رہا۔

متعلقہ عنوان :