اقتصادی سروے نے ملک میں صحت کی سہولیات کا بھانڈا پھوڑ دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) اقتصادی سروے نے ملک میں صحت کی سہولیات کا بھانڈا پھوڑ دیا 1580 مریضوں کے لئے ایک بیڈ 957 افراد کے لئے ایک ڈاکٹر ہے صرف 1211 ہسپتال ہیں اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں کل 2 لاکھ 8 ہزار 7 ڈاکٹر ہیں اور 957 مریضوں کے لئے صرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے جبکہ 1580 مریضوں کے لئے ایک بیڈ دستیاب ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں دانتوں کے صرف 20463 ڈاکٹر ہیںاور 9730 مریضوں کے لئے دانتوں کا صرف ایک ڈاکٹر ہے ایک لاکھ 3 ہزار 777 نہ میںہیں ملک میں کل 1211 ہسپتال 5508 بنیادی مراکز صحت اور 676 دہی مراکز صحت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :