حیدرآباد، نیب سمیت اعلیٰ حکام نے سندھ میں ہو نیو الی کر پشن کا نوٹس لے لیا ہے ، رفیق مگسی

اُمید ہے کہ جلد ہی کر پشن ما فیا کے خلاف کا روائیا ں ہو نگیں،قاسم آباد کی بیو ٹی فیکشن کے نام پر کر وڑ وں روپے کی کر پشن کی گئی ہے جبکہ با اثر افراد کی جانب سے سر کا ری پلا ٹو ں کی جعلی رجسٹر یشن کرکے قبضہ کر نے کا سلسلہ بھی جا ری ہے،جنر ل سیکر یٹر یمسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآبادکی پریس کانفرنس

جمعرات 26 اپریل 2018 23:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنر ل سیکر یٹر ی رفیق مگسی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سمیت اعلیٰ حکام نے سندھ میں ہو نیو الی کر پشن کا نوٹس لے لیا ہے اور اُمید ہے کہ جلد ہی کر پشن ما فیا کے خلاف کا روائیا ں ہو نگیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد کی بیو ٹی فیکشن کے نام پر کر وڑ وں روپے کی کر پشن کی گئی ہے جبکہ با اثر افراد کی جانب سے سر کا ری پلا ٹو ں کی جعلی رجسٹر یشن کرکے قبضہ کر نے کا سلسلہ بھی جا ری ہے،انہو ںنے کہا کہ قاسم آباد کے شید ی گو ٹھ میں واقع روینیو آفس کی چار دیواری کو گر اکر قبضہ کر لیا گیا ہے اسی طر ح ٹیکنیکل کا لج کے قریب کر وڑ وں روپے کے پلا ٹ کے جعلی کا غذ ات بنو اکر قبضہ کیا گیا ہے ،انہو ںنے کہا کہ مختلف سر کا ری اداروں میں بے حساب لو گو ں کو بھر تی کرکے اداروں کو تبا ہ ومفلو ج کر دیا گیا ہے اور موجودہ حکومتی لو گ دن رات لو ٹ کھسو ٹ میں لگے ہو ئے ہیں جن کا مقصد سندھ کو ختم کر نا ہے ،انہو ںنے کہا کہ سندھ کے ادارے صحت ،تعلیم،روینیواور سندھ بلڈ نگ کنٹر ول اتھا رٹی سمیت دیگر ادارے کر پشن کے سبب تبا ہی کے کنا رے پر پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے تعلقہ قاسم آباد کیلئے عہد ید اران کے نا مو ں کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ میں کر پشن کرنے والے اور انکے سر پر ست جلد ہی نیب کے شکنجے میں آنے والے ہیں اور کرپشن ما فیا کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کا روائیا ں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید نعیم شاہ راشد ی ،فقیر غلام نبی کلہو ڑو اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :