حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے ۔پختون تحفظ موومنٹ کی جانب سے اپنے مطالبات کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک بھر میں جس طرح پختونوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے جلسے کے بعد سے پہلے پنجاب پولیس کا رویہ اور پھر حیدرآباد ، کراچی اور ملک کے شہروں میں ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس ملک پر قربان ہونے والے لوگ ہیں، ہمیں بھی امن ، ملک کے آئین اور قانون کے مطابق برابری کے حقوق دیئے جائیں اور ہمارے بے گناہ پختون بھائیوں کو جنہیں لاپتہ کیا گیا ہے جلد سے جلد بازیاب کیا جائے ، ہم پختون اور مظلوموں کیخلاف متعصبانہ اور ناروا گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہمارے گرفتار کارکنوں کو جلداز جلد رہا کیا جائے۔

ما تلی شہر کے رہا ئشی ککن مگنہار نے اپنی بیو ی سمیت احتجا ج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ دس ما ہ قبل پر اسر ار طو رپر لا پتہ ہو نے والی میر ی بیٹی امبرکو با زیا ب کر ایا جا ئے ۔حیدرآباد کے علا قے کچہ قلعہ کے رہا ئشی محمد عمر ان نے بااثر افراد کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

ٹنڈو باگو کے گوٹھ اللہ داد چانڈ یو کے رہا ئشی عبد الر حما ن شاہ نے با اثر افراد کی جانب سے گھر سے بے دخل کر نے کیلئے دی جا نے والی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے الزام عائد کیا کہ جما لی اور چانڈ یو بر ادری کے با اثر افراد میر ے گھر پر قبضہ کر نے کیلئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہوںنے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر مجھے اور میر ے اہل خا نہ کو تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔

گو ٹھ شادی خا ن جما لی کے رہا ئشی خا ن محمد جما لی نے با اثر وڈ یر ے کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے الزام عائد کیا کہ گو ٹھ شادی خا ن جما لی میں میر ی 16ایکڑ زرعی زمین ہے اور اس زمین کو گو ٹھ کا با اثر و ڈ یر ہ زبر دستی اپنے نا م کر وانے کیلئے مجھ پر دبا ئو ڈ ال ر ہا ہے اور انکار پر سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے ر ہا ہے ،انہو ںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ و ڈ یر ے کے خلاف قانونی کا روائی کرکے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

ٹنڈ و با گوکے علاقے ڈیئی کے رہا ئشی میر محمد جما لی نے زمین پر قبضہ کیئے جا نے والے با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے الزام عائد کیا کہ میری 84ایکڑ زمین پر گو ٹھ کے با اثر شخص نے قبضہ کر لیا ہے اورمسلح افراد کو بٹھا دیا ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ میر ی زمین سے قبضہ ختم کر ایا جائے ۔