بھارتی فورسز کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر سے خلاف ورزی

پدھر سیکٹر میں براملا گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ 2 شہری شہید،2 زخمی، پاک فوج کی بھر پور کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند

جمعرات اپریل 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر سے خلاف ورزی کرتے ہوئے پدھر سیکٹر میں براملا گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید2 زخمی ہو گئے پاک فوج کی بھر پور کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر پد ھر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے براملہ گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں بھارت کی فائرنگ سے پاک فو ج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔