ڈپٹی کمشنر پشاور کا ٹائون تھری آفس کا دورہ۔رنڑا سکول سسٹم میں طلباء کو دی گئی سہولیات پر خوشی کا اظہار۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعرات 26 اپریل 2018 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامدشیخ نے ٹائون تھری آفس کا دورہ کیا۔ ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ٹائون تھری آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کر وایا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ٹی ایم او ٹائون تھری نثار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری عنایت اللہ خان، چیف آفیسر ٹائون تھری نصراللہ شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سے سٹاف کا تعارف کرایا گیا اور ناظم ٹائون تھری نے ڈپٹی کمشنر پشاور ٹائون تھری کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ٹائون تھری آفس میں سٹریٹ چلڈرن کے لیے قائم رنڑا سکول سسٹم کا وورہ کیا اور طلباء و طالبات سے بھی ملے اور ان کو دی گئی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے رنٹرا سکول سسٹم کے لیے جگہ اور دیگر سہولیات دینے پر ناظم ٹائون تھری کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے ٹائون کلب کا بھی دورہ کیا اور ٹائون کلب میں سپورٹس کورٹس اور واکنگ ٹریک اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہاکہ انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ انھوںنے ٹائون کلب کی تزین و آرائش ، سپورٹس کورٹس اور واکنگ ٹریک بنانے پرٹائون ناظم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :