آئی سی سی نے پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کے دفاع کا حق چھین لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 اپریل 2018 21:11

آئی سی سی نے پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کے دفاع کا حق چھین لیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) آئی سی سی نے 2021 میں شیڈول چیمپینز ٹرافی ختم کر دی ہے اور اس کی جگہ ورلڈ ٹی ٹوئٹی کو دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں آئی سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 2019 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام ترتیب دیا گیا۔ آئی سی سی نے 2021 میں ہونے والا چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کی جگہ بھارت کو 2021 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دے دی گئی ہے۔

2020 میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی آسٹریلیا ہی کرے گا۔ اجلاس کے دوران آئی سی سی کے تمام 104 ایسوسی ایٹ ممالک کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا درجہ بھی دے دیا گیا۔ جبکہ ٹیسٹ چیمپینز شپ کی بھی منظوری دی گئی جس کا دورانیہ دو دو سال رکھا گیا ہے۔ ٹیسٹ چیمپین شپ کا پہلا سائیکل 2019 سے 2021 تک ہو گا جبکہ دوسرا سائیکل 2021 سے 2023 پر مشتمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :