وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز کی زیر صدارت ایگری کلچر، کمرشل اور انڈسٹریل لونز ایکٹ 1973ء میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اجلاس ،ْمختلف امورپر غور

جمعرات 26 اپریل 2018 23:03

وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز کی زیر صدارت ایگری کلچر، کمرشل اور انڈسٹریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے زیر صدارت جمعرات کو ایگری کلچر، کمرشل اور انڈسٹریل لونز ایکٹ 1973ء میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک، وزارت خزانہ اور حبیب بینک کے حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

یہ اس حوالے سے منعقد ہونے والا تیسرا اجلاس تھا جس میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس قانون میں ترمیم کا بنیادی مقصد دیہی عوام کو زرعی قرضوں کے علاوہ دیگر آسان قرضوں کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ترامیم سے قرضوں کے اجراء کے اضافے اور سہولت کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے زرعی، کاروباری اور صنعتی قرضوں کے ایکٹ 1973ء میں مجوزہ تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ قانون میں تبدیلی وقت کی ضرورت کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ دیہی معیشت کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔