رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا

جمعرات اپریل 23:06

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق دسمبر 2017ء کے اختتام تک کل سرکاری قرضے 22 ہزار 820 ارب روپے تھے ،ْ حکومتی قرضے 20 ہزار 878 ارب روپے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت نے 5 سالہ سکوک 10 سالہ بانڈ کے ذریعے دسمبر 2017ء میں 2 ارب 5 کروڑ ڈالر کامیابی کے ساتھ جمع کئے اور بانڈ کم ترین شرح پر جاری کیا گیا۔ حکومت نے وسط مدتی حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران پبلک ڈیٹ پورٹ فولیو کی لاگت میں بہتری آئی ہے اور مجموعی سرکاری قرضہ کی اوسط لاگت 100 بیسز پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :