پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم

جمعرات اپریل 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر خیر مقدم کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کیگھروں میں چولھے ٹھنڈے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین ذہنی اذیت اور مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی مزدور و محنت کشوں کی آواز بن چکی اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہی گی انہوں نیچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیاحکامات جاری کرکے ملازمین کے بچوں کو فاقوں سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :