علامہ اقبال عظیم شاعرتھے ان کی شاعری مشعل راہ ہے ،فضاعزیز،رکن صوبائی اسمبلی قمر عباس رضوی ،یوسی چیئرمین شاہدخان ،دبیرالدین غوری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) رکن صوبائی اسمبلی قمر عباس رضوری نے کہاہے کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی ممکن ہے ،نجی اداروں کو چاہیے کہ تعلیم کو تجارت نہ بنائیں،پی آئی بی ایس ڈبلیو او کی یہ کاوش لائق تحسین ہے کہ علامہ اقبال کے یوم وفات پر اس طرح کے شاندار پروگرام کاانعقادکیا۔معروف اینکرپرسن فضاعزیز کاکہناتھاکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال عظیم شاعرتھے ،ان کی ہمہ جہت شخصیت کا مطالعہ کرکے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ،آج کے دور میں اقبال کی فکرانگیز شاعر ی مشعل راہ ہے ۔

سوشل میڈیاایکسپرٹ شیزا عزیز نے طلبہ وطالبات کو مخاطت کرتے ہوئے کہاکہ سخت محنت کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،طلبہ دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اورغیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی تو جہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ علامہ اقبال کوئز کمپی ٹیشن 2018کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پرنیوز اینکررز ابیل قاضی،شگفتہ عزیز،صحافی عزیز کھتری،یوسی 19کے چیئرمین شاہد خان،چیئرمین پی آئی بی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی آصف آرائیں،پی آئی بی ایس ڈبلیو او کے جنرل سیکریٹری دبیرالدین غوری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عقیل میو،راشد مہتاب،شہروزخواجہ، معوذ مبشر،شہیم عالم،آصف بلال،میڈم حرا،شیزاعزیز سمیت 30اسکولوں کے طلبہ وطالبات،اساتذہ علاقہ معززین ،والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

یوسی چیئرمین پی آئی بی کالونی شاہد خان نے کہاکہ غیر نصابی سرگرمیوں کاانعقاد نہایت اہمیت کاحامل ہے ،نوجوانوں کو بامقصد سرگرمیوں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ملانے کیلئے تیار کیاجاسکتاہے ۔دبیرالدین غوری نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒنے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبوں کو بیدار کیا،شعور وآگاہی فراہم کی وہ برصغیر پاک وہند کے عظیم شاعر تھے ،نوجوان نسل کو تاریخ پاکستان سے آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کو قیام پاکستان کے اسباب سے روشناس کرایاجاسکے ،پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور اس کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے ۔

آصف آرائیں نے کوئز کمپی ٹیشن کے کامیاب شرکا کو مبارکباد دی اور کہاکہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہیے ۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری عقیل میو کاکہناتھاکہ علامہ اقبال کے افکار اور شاعر ی نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے ۔بعدازاں تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،اول دوم ،سوم آنے والوں،ججز،اساتذہ ،والنٹئرزکو انعامات،سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا،کوئز مقابلے کے نتائج کے مطابق اول انعام عارب عمران بی وی ایس پارسی اسکول،دوم ازمیرفرحان ،سوم انعام مسکان جاویدنیشنل اسکولنگ سسٹم کو دیاگیا۔