گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ،سیاسی او رباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 اپریل 2018 23:08

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی گورنر ہاؤس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گورنر ہاؤس گئے اور گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور جنوبی پنجاب کیلئے 42فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنا مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعلیم ،صحت ،زراعت سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہتری نمایاں ہے۔ گورنررفیق رجوانہ نے کہاکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے دوسروں کیلئے مثال بن چکے ہیں ۔پنجاب نے گزشتہ دہائی میں شاندار ترقی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دیہات میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت سے کاشتکاروں کیلئے خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ کے صاحبزادے ملک محمد آصف رجوانہ کی عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔