صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لئے اب تک حکومت او ر اپوزیشن کا کوئی رابطہ نہیں ہوا،عبدالرحیم زیارتوال

جمعرات 26 اپریل 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لئے اب تک حکومت او ر اپوزیشن کا کوئی رابطہ نہیں ہواملک میں اداروں کے درمیان ٹکرائو ٹھیک نہیں ہے اداروں کے درمیان ٹکرائو جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں ہے پشتونخوامیپ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے مگر عدلیہ بھی انصاف پر مبنی فیصلے دے تاکہ لو گوں کو صحیح معنوں میں انصاف مل سکے ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے غیر جمہوری قو توں کی آلہ کار بیانات کے ذریعے تاریخ تبدیل نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ آصف کی تا حیات نا اہلی کے فیصلے کے حوالے سے فی الحا ل کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک فیصلے کو صحیح معنوں میں دیکھ کر پھر پر رد عمل دے سکتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت عدالتوں میں جو کیسز چل رہے ہیں عدلیہ کاسسٹم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلا تفریق عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے کیونکہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے تحریک چلائی ہے ہم سمجھتے ہیں عوام کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے عدلیہ ہی اپنا کردار اداکر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکرائو نقصاندہ عمل ہے ملک کے تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کرے اور اداروں کے درمیان ٹکرائو نہیں ہونا چا ہئے کیونکہ اس سے غیر جمہوری قو تیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کرے تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا سیاسی لو گوں کو انتقامی کا رروائیوں کا نشانہ بنانا جمہوری روایات کی منافی ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لئے اب تک حکومت او ر اپوزیشن کا کوئی رابطہ نہیں ہوا وقت آنے پر ہی بتائینگے کہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے کیا ترتیب دینگے