جب تک ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری تقاضوں کے مطابق نہیں چلایا جا تا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے، ملک عبدالولی کاکڑ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری تقاضوں کے مطابق نہیں چلایا جا تا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے سابق وزیراعظم اور خواجہ آصف کی نا اہلی عدالتوں نے نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قیادت کی ضد اور انا کی وجہ سے ہوئی ہے اگر اس وقت پارلیمنٹ میں 62-63 کے حوالے سے حکمت عملی طے کر دیتے تو آج مسلم لیگ(ن) کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا مگر افسوس کہ مسلم لیگ(ن) دوسرے جماعتوں کو ختم کرنے کے لئے خود ختم ہونے کے قریب جا رہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے بیانات کے بعد مسلم لیگ(ن) اورعدلیہ کے درمیان ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہو گئی نوازشریف اگر اس وقت ملک کی سیاسی قیادت کی بات مان لیتے تھے تو آج ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا تھا انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) آج اپنے کر توتوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جمہوری لوگ اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں مگر جمہوریت کا واویلا کرنے والے خود ہی جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں جب عوام کی عزت نہیں ہو گی تو کسی بھی سیاسی جماعت کی عزت نہیں ہوگی اس لئے ہم سمجھتے ہے کہ اب با دشاہت ختم کر کے عوام کے مرضی کے مطابق ملک کو چلایا جائے انہوںنے کہا ہے کہ نقیب محسود کی ہلاکت کے ذمہ داری ایس پی رائو انوار ہے اور ان کو اب کیفر کردار تک پہنچایا جائے ملک کے موجودہ صورتحال انتہائی بگڑھتی جا رہی ہے عوام کا اداروں پر کوئی اعتماد نہیں ہے جنہوں نے ملک میں حالات پیدا کئے وہی ملک کے تمام تر حالات کے ذمہ داری ہے ڈالر کہاں پہنچ گئی اور مہنگائی کی شرح زیادہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے پشتون وبلوچ عوام سی28 اپریل کو کوئٹہ میں ہونیوالے جلسے میں شرکت کرنے کی بھر پور اپیل کی ہے ۔