این ڈی یو کے وفدکا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ،ہائی کمشنر سید ابن عباس کی وفد کو برطانیہ میں سماجی اقتصادی اور سیاسی ترقی بارے بریفنگ

جمعرات اپریل 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی قیادت میں این ڈی یو کے فیکلٹی اور کورس کے شرکاء کے وفد نے برطانیہ کے غیر ملکی مطالعاتی دورہ کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وفد کو برطانیہ میں سماجی اقتصادی اور سیاسی ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔انہوں نے وفد کو پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے سے پاکستان کے لئے مواقعوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ بہتر سٹریٹجیک ڈائیلاگ کی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :