Live Updates

29اپریل کو مینار پاکستان پر انسانوں کا سمند ر ہو گا یہ جلسہ نئے پاکستان کی بنیاد میں سنگ میل ثابت ہو گا‘اعجا ز چوہدری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:12

29اپریل کو مینار پاکستان پر انسانوں کا سمند ر ہو گا یہ جلسہ نئے پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ 29اپریل کو مینار پاکستان پر انسانوں کا سمند ر ہو گا یہ جلسہ نئے پاکستان کی بنیاد میں سنگ میل ثابت ہو گا ، خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اور بڑا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے آستانہ عالیہ سند ر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی مرکز ی صدر پی ٹی آئی مشائخ عظام سے ان کی رہائش گا ہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بہتر مستقبل کے لیے عمرا ن خان کا انتخاب کر یں ۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور ان کے حواری اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں ، نواز شریف ڈکلئیر قومی مجرم ہے ان کو جلد سزا ہو گی ، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس دینا پڑے گا ۔(ن) لیگ چاہتی ہے کہ ہمیں ملک میں لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے ، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکا دیا اور آج ان حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں میں پھنس چکا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات