نواز لیگ سندھ کونسل کا اجلاس اتوار 29اپریل کو طلب کرلیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) نواز لیگ سندھ کونسل کا اجلاس اتوار 29اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پارٹی قیادت نے پانچ ارکان پر مشتمل صوبائی الیکشن اتھارٹی تشکیل دیدی ہے جس میں پرانا مشہود،صالح محمد خان، میر امان اللہ تالپور، غلام مصطفے ایڈووکیٹ اور احسان سومرو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :