عراق،شیعہ انتخابی امیدواریاسر ناصر حسین نے نبوت کا جھوٹا دعوی کر دیا

جھوٹے مدعی نبوت کے بڑی تعداد میںمتنازع پوسٹرز اور بینرز آویزاں، تمام اخلاقی اور مذہبی حدود کا جنازہ نکال دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) عراق میں شیعہ انتخابی امیدواریاسر ناصر حسین نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا، امیدوار نے تمام اخلاقی اور مذہبی حدود کا جنازہ نکال دیا،جھوٹے مدعی نبوت نے اپنے حلقے میں بڑی تعداد میں ایسے متنازع دعوے پر مبنی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دئیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے ذیقار صوبے سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار یاسر ناصر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اللہ کا نبی ہے اور اللہ نے اسے امت کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

دنیا بھر میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر امیدوار اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے رنگا رنگ نعروں پر مبنی مہمات چلاتے ہیں مگر عراق میں ایک انتخابی امیدوار نے تو تمام اخلاقی اور مذہبی حدود سے آگے بڑھ کر نبوت کا جھوٹا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق ذیقار صوبے سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار یاسر ناصر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اللہ کا نبی ہے اور اللہ نے اسے امت کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اس جھوٹے مدعی نبوت نے اپنے حلقے میں بڑی تعداد میں ایسے متنازع دعوے پر مبنی پوسٹرز اور بینرز لگائے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ نبی ہے اور امت کی قیادت اس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ذیقار صوبے میں الیکشن کمیشن کے مقامی عہدیدار رافد الزیدی نے یاسر ناصر حسین کی طرف سے انتخابات کے لیے نبوت کا دعویٰ کرنے کی اطلاعات سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسی کوئی شکایت نہیں ملی اورنہ انتخابی امیدوار ناصر حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔