شام، دھماکوں سے لرز اٹھا،دھماکے پی وائی ڈی اسلحہ گودام میں ہوئے، آگ کے شعلے ترکی میںدیکھے گئے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:14

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) شمالی شام کی ایک عمارات زوردار دھماکوں سے لرز اٹھی،آگ کے شعلے ترکی میں بھی دیکھے گئے، دھماکے دہشتگرد تنظیم پی وائی ڈی کے اسلحہ گودام میں ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے علاقے حسکہ کی ایک عمارت میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جس کے بعد مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی شام کے علاقے حسکہ کی ایک عمارت میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کافی تعداد میں ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور مکینوں سے کردی زبان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شام میں مصروف دہشتگرد تنظیم پی وائی ڈی کے اسلحے کے گودام میں ہوا ہے جو اس عمارت میں موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :